حیدرآباد۔3۔جنوری (اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس کو بغیر کسی کاروائی کے دو
مرتبہ مسلسل التوا کے بعد کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے آغاز
کے ساتھ ہی وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے متحدہ آندطرا پردیش کے لئے
قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔جسے اسپیکر اسمبلی این موہر نے اس مطالبہ
کو مسترد کر دیا۔ ابتدا میں آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیاگیا۔ اسکے بعد
اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا ۔ جس میں سیما آندھرا کے ارکان نے
مسلسل خلل
ڈالنے کی کوشش کی۔ اسکے بعد اجلاس کو ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
اسکے بعد اجلاس کا دوبارہ آغاز ہونے کے باوجود سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی
کے اسی رویہ پر اسپیکر نے اسمبلی اجلاس کو کل تک کے ملتوی کر دیا ۔چنانچہ
قانون ساز کونسل میں بھی یہی حال جاری رہا۔ ایک مرتبہ ارکان کے شور و غل کے
بعد اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا بعد میں اسکے آغاز پر شور و غل میں کوئی
کمی نہ ہونے پر قانون ساز کو نسل کو بھی کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔